i پاکستان

راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئیتازترین

March 24, 2025

راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی ۔تفصیل کے مطابق بوگی نمبر دو کے وہیلز کیاوپرنصب گیئر ٹوٹنیسیٹرین لڑ کھڑا گئی،ٹرین لڑ کھڑاتے ہی ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کرگاڑی کوروک دیا،مسافر ٹرین کا پنوعاقل کے قریب انڈرگیئرٹوٹ گیا،ڈرائیور نے ایمر جنسی بریک لگا کرگاڑی کو روک دیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق انڈرگیئر وہیلز کے نیچے آجانے سے ٹرین کے الٹنے کا خدشہ تھا،حادثے بعد ٹوٹی ہوئی راڈ کو نکال کرمتاثرہ بوگی کوبغیر بریک کے ٹرین کے ساتھ روانہ کردیا گیا،روہڑی اسٹیشن پرمتاثرہ بوگی میں بریک فٹ کرنے کا کام انجام دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی