راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافے پر انسداد ڈینگی ٹیموں نے سات مقامات سیل کرکے درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کا راج برقرار ہے، بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش ضلعی انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن طاہر فاروق کی ہدایت پر انسداد ڈینگی ٹیمیں جنگی بنیادوں پر فیلڈ میں متحرک ہیں اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 7 مقاماتسیل کرکے 50 افراد کے خلاف مقدمات درج کرچکی ہیں۔انسداد ڈینگی ٹیموں نے نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر 43 دکانوں کے مالکان کو جرمانے کیے اور ہاٹ اسپاٹس ایریا میں فوگنگ اور سرویلینس کے عمل کو مزید تیز کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی