i پاکستان

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، یومیہ درجنوں کیسز رپورٹ ہونے لگےتازترین

September 27, 2024

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر درجنوں نئے مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ انسداد ڈینگی مہم کے باوجود راولپنڈی میں مچھروں کے حملوں کی شدت بڑھ رہی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 65 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 157ہوگئی ہے۔ڈینگی آٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹان کے علاقے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 1026 تک پہنچ چکی ہے۔ رواں سیزن میں ڈینگی سے 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ گزشتہ 20 گھنٹوں میں ڈینگی کے 33 مریض پوٹھوہار ٹان،8 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ 14 اور گوجرخان سے 3 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جب کہ چکلالہ کنٹونمنٹ سے 4 اور کہوٹہ سے ایک مریض آیا۔ اسی طرح رواں سیزن میں کانگو کے 2، ملیریا کے 651مریض آئے ۔ اب تک منکی پاکس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔ رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 3331 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 1348 عمارتیں سر بمہر اور 2445 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ اب تک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر ایک کروڑ 63لاکھ 63 ہزار500 روپے جرمانہ کیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی