راولپنڈی میں سلینڈر سے گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ لگ گئی، واقعے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔ راولپنڈی کے علاقے چاہ سلطان کے ایک مکان میں سلینڈر سے گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 18 سالہ فائزہ اور 6 سالہ محمد آصف شامل ہیں جبکہ بچوں کی ماں 50 سالہ فرزانہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمی خاتون کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا، پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی