i پاکستان

راولپنڈی ،کریانہ تاجروں نے احتجاجاًڈی سی ریٹ والی دالیں فروخت کرنا بند کردیتازترین

June 24, 2024

کریانہ ایسوسی ایشن نے ڈی سی (سرکاری ریٹ ) والی دالوں کی فروخت بند کرنے کافیصلہ کیاہے ، تاجران نے مؤقف اپنایا کہ ہم احتجاجاً بائیکاٹ کررہے ہیں کیونکہ انتظامیہ کی جانب سے ہمارے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے ، ہول سیل میں دالوں کی قیمت زیادہ ہے اور انتظامیہ پرچون کا ریٹ جو مقرر کرتی ہے ، وہ اس سے بہت کم ہے ،منافع کے بجائے نقصان ہے ۔ مقررہ ریٹ پر دالیں فروخت نہ کرنے پر انتظامیہ پرچون فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کردیتی ہے ، جبکہ ہول سیل کیطرف رخ تک نہیں کرتی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی