پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ راولپنڈی کو جلد پانی کی فراہمی کا معاملہ حل کر لیا جائے گا ۔ حنیف عباسی منگل کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد جب واپس جا رہے تھے تو میڈیا کے نمائندوں نے ان سے پوچھا کہ راولپنڈی میں پانی کا معاملہ سنگین شدت اختیار کر گیا ہے۔لوگوں کو بہت زیادہ مسائل ہیں جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ میں اس معاملے کو ترجیح بنیادوں دیکھ رہا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے ،خلاف میچ جیتے گی ۔یہ دو ہمسایوں کے درمیان ایک میچ ہے اس کو جنگ میں تبدیل نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھتا ہوں اور پوری طرح سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی