i پاکستان

راولپنڈی، کم سن لڑکے کا گلا کاٹ کر لاش گلی میں پھینک دی گئیتازترین

February 14, 2025

راولپنڈی میں گلی سے نامعلوم کم سن لڑکے کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان سے نامعلوم کم سن لڑکے کی لاش برآمد ہوئی۔ لاش کو رات گئے گلی میں پھینک دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کم سن لڑکے کو ملزمان نے گلے پر تیز دھار آلہ پھیر کر قتل کیا۔تھانہ صادق آباد پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جائے وقوعہ سے فرانزک شوائد حاصل کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی