i پاکستان

راولپنڈی، گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی کے ہاتھوں پولیس اہلکار قتلتازترین

January 24, 2023

گھر کے سامنے پانی پھینکنے کے واقعے پر پڑوسی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقے شاہ خالد کالونی میں پولیس اہل کار محمد زاہد کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو پڑوسی میر افضل نے مبینہ طور پر گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر قتل کیا اور واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر اپنے ہی گھر کے سامنے ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو قتل کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ائرپورٹ کی پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی