i پاکستان

راولپنڈی، دوسری شادی کرنے والے وکیل کو دلہن کے بیٹے نے قتل کردیاتازترین

April 07, 2025

راولپنڈی کے صدر بیرونی کے علاقہ دھمیال گائوں میں دوسری شادی کی رنجش پر وکیل کو قتل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں درج مقدمہ کے متن کے مطابق وکیل چوہدری کاشف تیمور کو اس کی دوسری اہلیہ کے بیٹے حسنین اظہر کے ساتھ آئے حسن علی نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ میں بیوی شائستہ رزاق اس کے بیٹے حسنین اظہر، بیٹی نور العین اور حسن علی کو نامزد کیا گیا ہے۔متن کے مطابق ملزم حسنین اظہر، مقتول کو رات کے وقت بلا کر اپنے گھر لے گیا جس کے بعد وہیں پر مقتول کو گولیاں ماری گئیں۔ وکیل کاشف تیمور کے قتل کیخلاف راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقتول وکیل چوہدری کاشف تیمور کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں بیوی شائستہ رزاق سمیت چار ملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی