i پاکستان

راولپنڈی، چوری کے جرم میں گرفتار ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاکتازترین

July 18, 2024

راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کی چوکی قاضیاں میں چوری کے جرم میں گرفتار شخص کو پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت نہ دینے پر تشدد کر کے ہلاک کردیا۔ ملزم ذیشان کو پولیس نے چوری کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ذیشان کے اہلخانہ سے پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت طلب کی تھی اور رشوت نہ ملنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ملزم پر بے پناہ تشدد کیا گیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم ذیشان کو پولیس اہلکار مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔دوسری جانب پولیس حکام نے کہا کہ ملزم ذیشان تشدد سے جاں بحق ہوا یا اس کی موت طبعی تھی، اس بات کی انکوائری کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی