راولپنڈی میں امن وامان و سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق تاحکم ثانی کسی بھی قسم کی ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی،ملاقاتوں پر پابندی کااطلاق بانی پی ٹی آئی او ر انکی اہلیہ بشری بی بی پر بھی ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی