راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار، تھانہ رتہ امرال کی حدود میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق راولپنڈی کے علاقے رحیم ٹائون میں بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ کتے نے اچانک حملہ کرکے زخمی کردیا، بچوں کی عمریں 3 سے 13 سال کے درمیان ہیں جنہیں علاج کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن حکام راولپنڈی کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آیا وہ کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر انتظام آتا ہے، آوارہ کتوں کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن کی مہم جاری ہے جب کہ علاقے میں 6 سے 7 آوارہ کتوں کو زہر دے کر مارا گیا ہے۔میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق مہم کے تحت بچوں کو کاٹنے والے آوارہ کتے کو بھی مار دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی