راولپنڈی میں نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 بہنوں کے اکلوتے 23 سالہ بھائی کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مقتول علی احمد 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، ملزمان نے گھر کے سامنے کھڑے ہونے سے منع کرنے پر چھریوں کے وار سے علی احمد کو قتل کر دیا تھا۔گرفتار ملزمان میں حبیب، حیات اور زبیر شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار اور نصیر آباد پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی