واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم فراز خان نے میرے 15سالہ بھائی کو مکان دکھانے کے بہانے لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی