ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے بیانات سے گورنرراج کی سازش کی بو آرہی ہے،امپورٹڈ حکومت عوام کے احتجاج سے گھبرا گئی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سن لے، خیبرپختونخوا کے عوام گورنر راج قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے رانا ثنا اللہ کی غیر قانونی ڈکٹیشن پر نہیں چل سکتے، رانا ثنا 27 کلومیٹر سلطنت بچانے کے لئے صوبوں کی منتیں نہ کریں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بغضِ عمران میں امپورٹڈ حکومت آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے، امپورٹڈ حکومت کارکنوں، عوام کے احتجاج سے گھبرا گئی ہے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ رانا ثنا آئین و قانون کا درس دینے کی بجائے خود آئین پر عمل کریں۔ سابق وزیراعظم پر حملے کی ایف آئی آر اندراج کے معاملے پر قانون کا خیال نہیں آیا تھا؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی