i پاکستان

رہائی کے بعد بشری بی بی کی پشاور میں پارٹی آفیشل سے اہم ملاقاتیںتازترین

October 25, 2024

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی وزیراعلی ہائوس کی انکیسی میں قیام پذیرہیں جبکہ انکیسی میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپورنے گزشتہ رات بشری بی بی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق انکیسی میں کسی آفیسر، ایم پی اے اوروزرا کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق بشری بی بی کیساتھ پارٹی آفیشل کی ملاقاتیں جاری رہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے رہائی کے بعد بشری بی بی کی زمان پارک کے بجائے پشاور روانگی کے معاملے پر سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق تین پارٹی رہنمائوں نے دعوی کیا کہ بشری بی بی کے پشاور جانے کا فیصلہ بغیر مشاورت کے ہوا، بانی پی ٹی آئی کی سخت ہدایات تھیں کہ بشری بی بی زمان پارک جائیں، بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کی سوچ تھی کہ بشری بی بی زمان پارک جائیں۔پارٹی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کی بجائے بشری بی بی کے پشاور جانے سے بزدلی کا پیغام گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی