پی ٹی آئی رہنمائوں کی الیکشن نتائج کے خلاف دائر درخواستوں پر الیکشن ٹریبونل پشاور نے الیکشن کمیشن اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔تحریکِ انصاف کے رہنماوں کی الیکشن نتائج کے خلاف درخواستوں پر الیکشن ٹریبونل پشاور میں سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنماوں کامران بنگش، ارباب جہانداد، حامد الحق اور ارباب عاصم نے درخواست دائر کی تھی۔ملک شہاب، محمود جان اور ساجد نواز بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی