نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ ٹریفک پولیس کا اہل کار طاہر خان جاں بحق ہوا، جو اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی