i پاکستان

پشاور،قومی پرچم جلانے والے شخص کو 26 ماہ قید،50 ہزار جرمانے کی سزاتازترین

February 23, 2023

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے قومی پرچم جلانے کے الزام میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 26 ماہ قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔ سیشن جج پشاور کی عدالت میں ملزم جنید احمد کے کیس کی سماعت ہوئی، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے کرک میں قومی پرچم نذر آتش کیا جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر سزا 26ماہ قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی