i پاکستان

پشاور،ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکو گھر سے 143 تولے سونا اور لاکھوں روپے لے اڑےتازترین

October 03, 2024

پشاور میں ڈکیتی کی ایک بڑی واردات میں پولیس کی وردی میں ملبوس نقاب پوش ڈاکو گھر سے 143 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔تفصیل کے مطابق پشاور کے علاقے کنال ٹان میں ڈکیتی کی بڑی وادارت ہوئی ، جہاں ڈاکو گھر سے 143 تولہ سونا اور 10 لاکھ نقدی لوٹ کر لے گئے۔مکان مالک محمد طاہر نے بتایا کہ نقاب پوش ڈاکوں نے پولیس وردی پہن رکھی تھی، وقوعہ کو 10 دن گزر گئے لیکن پولیس نے ایف آئی درج نہیں کی ۔مکان مالک کا مزید کہنا تھا کہ تہکال پولیس نے روزنامچہ درج کر کے فائل بند کردی ہے اور واقعہ کا روزنامچہ درج کرلیا۔پولیس کا کہناہے کہ تفتیش کی جارہی ہے،جلد ایف آئی آردرج کرلی جائے گی۔دوسری جانب پشاور میں شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھینا جھپٹی کے واقعات کم نہ ہوسکے۔اسٹریٹ کرائم واقعات میں ملزمان اب کلاشنکوف کا استعمال بھی کرنے لگے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم واقعات میں زیادہ ملزماں آئس نشے کی لت پورا کرنے کے لیے اسلحہ کی مدد سے موبائل چھینا جھپٹی کرتے ہیں جن میں زیادہ تر کم عمر نوجوان شامل ہیں۔پولیس نے اسٹریٹ کرائمزمیں ملوث 270 سے زائد ملزمان کو گرفتارکیا مگر اسٹریٹ کرائم نہ تھم سکے۔سی سی پی پشاور نے کہا کہ پولیس کے کرائم گراف پر اسٹریٹ کرائم واقعات پر قابو پانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں تاہم شہر میں بڑھتے ہوے موبائل اسنیچنگ واقعات تشویش کی علامت سے کم نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی