پشاور پولیس نے بچوں کو 60 روپے فی گھنٹہ کے حساب سے اسمارٹ فون کرائے پر دینے والے 7 دوکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق فقیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو کرایے پر موبائل فون دینے والے7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 2 دکانیں سیل کردیں اور 47 موبائل فون برآمد کرلیے، ملزمان کے خلاف تھانہ فقیر آباد میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بچوں کو انٹرنیٹ پر پب جی گیم کھیلنے اور دیگر برائیوں کی ترغیب دیتے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی