خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے گلبرگ نوتھیہ ریلوے پٹڑی کے قریب دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 کی12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی 3 فائر گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں، تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے پہلے مزید 3 گاڑیوں اس کے بعد 6 گاڑیوں کو طلب کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران درجنوں دکانیں راکھ کا ڈیرھ بن گئیں،دکانوں میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، بے قابو آگ نے متعدد بجلی ٹرانسفرمر اور تاریں بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی