خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ریگی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجیمیں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن ریگی ماڈل ٹاون کی انٹری چیک پوائنٹ پر حملہ کیا گیا ۔ایس پی ورسک ارشد خان کا کہنا ہے کہ نفری تبدیل ہوتے وقت پولیس پرفائرنگ کی گئی، پولیس اہلکاروں پر 17گولیاں فائرکی گئیں۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جن کے تلاش کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب ترجمان خیبرٹیچنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ 2 پولیس اہلکار شہید اور2 زخمی ہوئے ہیں۔ ہیڈ کانسٹیبل واجد اور ڈرائیور فرمان شہید ہوئے جبکہ فیروز اور سیاراسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ یاد رہے کہ دو روزقبل بھی خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں8 افراد زخمی ہوگئے۔ خیال رہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ صوبے بھر میں مختلف دہشت گرد حملوں میں اب تک سال 146 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی