i پاکستان

پشاور، کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق، والد نے واپڈا کیخلاف درخواست دیدیتازترین

April 15, 2024

پشاور میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا، والد نے واپڈا کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے گلبہار میں پیش آیا، 13 سالہ مبشر گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔متوفی کے والد نے واپڈا کیخلاف درخواست دے دی جس میں استدعا کی گئی کہ واپڈا حکام کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، پولیس نے والد کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست وصول کر لی اور کہا کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی