i پاکستان

پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصارمیں فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کی تاریخ کے حوالے سے کتاب کی رونمائی کی تقریبتازترین

May 15, 2024

پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصارمیں فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کی تاریخ کے حوالے سے کتاب کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں نامور شعرا اور رائٹرز نے کتاب کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کے تاریخی کردار اور خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقوں کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا ہے۔نئی نسل کو اس کتاب کے ذریعے قبائلی علاقوں کے حوالے سے محب وطن اور بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔ کتاب کی رونمائی کامقصد فرنٹیئر کورخیبرپختونخواہ کی تاریخی اہمیت،ملک کے دفاع اورخیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقوں کی تاریخ کو عوام تک پہنچانا ہے۔ کور کمانڈرپشاور تقریب کے مہمان خصوصی تھے،تقریب میں اعلیٰ سول و فوجی حکام اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگرمہمانوں نے بھی شرکت کی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی