i پاکستان

پشاور' بیوی کے مبینہ قتل کے الزام میں شوہر گرفتارتازترین

January 16, 2025

پشاور کے علاقے تہکال میں بیوی کے مبینہ قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی 22 دن پہلے شادی ہوئی تھی۔پولیس نے بتایا ہے کہ الزام ہے کہ مقتولہ کے شوہر نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا تھا۔مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر بلال حیدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ کے گلے پر نشانات ہیں، جس کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی