i پاکستان

پشاور ہائیکورٹ،پی ٹی آئی کے 24نومبر احتجاج کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر ایڈووکیٹ جنرل سے رپورٹ طلبتازترین

November 22, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 24نومبر احتجاج کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر ایڈووکیٹ جنرل سے رپورٹ طلب کرلی۔ پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 24نومبر احتجاج کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ حیات آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں آگ لگی تو ریسکیو گاڑیاں کم پڑ گئی تھیں،پی ٹی آئی احتجاجوں میں ریسکیو گاڑیاں لے کر گئی،گاڑیاں اب اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہیں،ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے روسٹرم پر بلالیا۔ جسٹس ارشد علی نے کہاکہ درخواستگزار کا الزام ہے کہ آپ سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں،ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ اسلام آباد میں اس نوعیت کا کیس چل رہا ہے ،سر یہ درخواست قابل سماعت نہیں،جسٹس ارشد نے کہا کہ درخواست میں ہے سرکاری وسائل اور ملازمین کو احتجاج میں آنے کا حکم دیا گیا،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ہم نے سرکاری وسائل سے متعلق کوئی احکامات جاری نہیں کئے،جسٹس ارشد علی نے کہاکہ چیف سیکرٹری سے پوچھ کر بتائیں کہ ان کو ایسے احکامات ملے ہیں یا نہیں ؟ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ میں گزشتہ روز وزیراعلی کے پی کے ساتھ بیٹھاتھا، ایسے کوئی احکامات جاری نہیں ہوئے، میں پھر بھی پوچھ لیتا ہوں،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کہ ہمیں کچھ دیر تک آگاہ کریں کہ کیا معاملہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی