i پاکستان

پشاور ہائیکورٹ، بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور،14نومبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکمتازترین

October 29, 2024

پشاور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 14 روز تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے بشری بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔وکیل بشری بی بی نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف چاروں صوبوں میں مقدمات درج ہیں، مقدمات معلوم نہیں، تفصیل فراہم کرکے گرفتار نہ کیا جائے۔جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ میرا خیال ہے خیبرپختونخوا میں کوئی مقدمہ نہیں ہوگا، جس پر وکیل بشری بی بی کا کہنا تھا کہ جی خیبرپختونخوا میں نہیں، اس لیے یہاں آئی ہیں۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کا کہنا تھا کہ اگر یہاں کوئی کیس نہیں تو کیا ہم حفاظتی ضمانت دے سکتے ہیں، جس پر وکیل بشری بی بی نے مقف اپنایا کہ قانون اور آئین ہر شہری کو تحفظ کا یقین دلاتا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے پہلے بھی حفاظتی ضمانتیں دی۔بعد ازاں، عدالت نے نیب، ایف آئی اے سمیت تمام اداروں سے مقدمات کی تفصیل طلب کرلیں اور 14 روز تک بشری بی بی کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی