پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی کو 11 مارچ تک حفاظتی ضمانت دے دی۔درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے کی۔پشاور ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت اور اسلام آباد پولیس سے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔عدالت عالیہ میں وزیرِ ہائر ایجوکیشن کے پی مینا خان نے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی