i پاکستان

پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سفارش نہیں کی، ترجمان اوگرا کی وضاحتتازترین

May 03, 2023

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا )کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتھارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سفارش نہیں کی۔ میڈیا خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان اوگرا نے کہا کہ اوگرا کی طرف سے یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں کمی کیلیے حکومت کو سفارش نہیں کی گئی۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے موٹر اسپرٹ/ پٹرول کی قیمت میں اوگرا کی جانب سے کمی کی تجویز سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی