i پاکستان

پٹرول، ڈیزل مہنگا ہونے سے پیداوار بند، اب گیس مہنگی ہو رہی ہے، مسرت جمشیدتازترین

January 11, 2023

ترجمان وزیر اعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیداواری سیکٹر پہلے ہی بند ہے، اب گیس بھی مزید مہنگی کی جا رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہر دن اس ملک کے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے باعث پیداواری سیکٹر بند ہو رہا ہے، اب گیس بھی مزید مہنگی کی جا رہی ہے۔ مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف خوردنی تیل کا بحران سر اٹھا رہا ہے، پاکستان کو ارادی طور پر نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی