i پاکستان

پرویز خٹک 2014 میں جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے، اب ان ہی کیساتھ ڈانس کر رہے ہیں،شاہد خاقان عباسیتازترین

March 08, 2025

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پرویز خٹک پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے اب ان ہی کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔ پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک 2014 میں جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے، اب ان ہی کیساتھ ڈانس کر رہے ہیں، بس اب یہی ہماری سیاست ہے، پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی کارکردگی موجودہ حکومت سے بہت بہتر تھی، عوام کے مینڈیٹ کے بغیر آئیں گے تو ن لیگ کا ساتھ نہیں دے سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی