i پاکستان

پرویز الہی، مونس الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم کالعدم، عدالت نے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دیتازترین

April 14, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا حکم کالعدم قرار دے دیا،عدالت عالیہ میں سابق وزیر اعلی پرویز الہی اور مونس الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی،ہائیکورٹ کے ٹربیونل نے چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ آفیسر کا حکم کالعدم قرار دے دیا، ٹربیونل نے پرویز الہی اور مونس الہی کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر پی پی 32گجرات کو فریق بنایا گیا تھا، چودھری پرویز الہی اور مونس الہی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی