i پاکستان

پرویز الٰہی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا کیس، سماعت بغیر کارروائی4مارچ تک ملتویتازترین

February 18, 2025

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس پر سماعت بغیر کارروائی کے4مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ اینٹی کرپشن کی عدالت میں سابق وزیر اعلی پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس کی سماعت جج سردار اقبال ڈوگر کے تبادلے کی وجہ سے نہ ہو سکی۔عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے درخواست پر سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی