i پاکستان

پرویز الہی کی انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست پر سماعت27 جون کو گیتازترین

June 22, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد کریم رہنما پی ٹی آئی پرویز الہی کی پی پی 32 گجرات سے انتخابی عذرداری کے خلاف درخواست پر 27 جون کو سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے چودھری سالک حسین کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی