انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مرکزی صدر تحریک انصاف اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی عبوری ضمانت 11 مئی تک منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس پر پٹرول بمب پھینکنے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پرویز الہی کی ضمانت پر سماعت کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعلی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے، پرویز الہی کی جانب سے وکیل عاصم چیمہ سابق صدر لاہور بار نے دلائل دیئے۔ بعدازاں عدالت نے چودھری پرویز الہی کی عبوری ضمانت 11 مئی تک منظور کر لی اور گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے چودھری پرویز الہی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی