i پاکستان

پرویز الہی کے گھر چھاپہ، لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلا سے دلائل مانگ لئےتازترین

May 08, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے گھر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کر لئے۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے راسخ الہی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت اینٹی کرپشن نے اپنا جواب عدالت میں داخل کروایا، درخواست گزار کے وکیل نے جواب الجواب کے لئے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے راسخ الہی کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ درخواست گزار نے ظہور پیلس میں چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے اور درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی