i پاکستان

پرائز بانڈز کا تبادلہ نقد کرانے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیعتازترین

March 16, 2023

پرائز بانڈز کا تبادلہ نقد کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔ وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے 7,500 روپے، 15,000 روپے، 25,000 روپے اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کا تبادلہ نقد کرانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023 تک توسیع کر دی تھی۔ قبل ازیں حکومت نے ان پرائز بانڈز کو نقد کرانے کیلیے 30 جون2022کی تاریخ مقرر کی تھی، تاہم جو لوگ مقررہ مدت میں یہ پرائز بانڈز تبدیل نہیں کر اسکے انھیں آخری موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں30جون2023 تک توسیع کر دی گئی۔ مذکورہ پرائز بانڈز کے سرمایہ کار ظاہری مالیت پر نقد کرانا کرانے کے ساتھ انھیں اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کراسکیں گے یا پھر ان بانڈز کی 25,000 روپے یا 40,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ)میں منتقلی بھی کرائی جاسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی