i پاکستان

پوری قوم فتن الخوارج کے خلاف اپنی فورسز کے ساتھ ہے، سکیورٹی فورسز دفاع وطن کی خاطر ہمہ وقت چوکس ہیں ، آصف زرداریتازترین

October 31, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے میجر عاطف خلیل، نائیک آزاد اللہ اور لانس نائیک غضنفر عباس کو قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم فتن الخوارج کے خلاف اپنی فورسز کے ساتھ ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دفاع وطن کی خاطر ہمہ وقت چوکس ہیں۔صدر مملکت نے بنوں میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی