اولمپیئن ارشد ندیم نے کہا ہے کہ پورا پاکستان مجھے عزت اور پیار دے رہا ہے، جتنا شکر کروں اتنا کم ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی پہنچنے پرگورنر ہائوس میں میرا والہانہ استقبال کیا گیا، گورنرسندھ نے مجھے بہت زیادہ عزت دی، ان کاشکرگزارہوں، کراچی والوں نے مجھے بہت عزت دی، ان سب کا شکریہ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کراچی میں بہت بڑا کراڈ دیکھا، اتنے لوگوں کا پیار دیکھا، میرے پاس اسے بیان کرنے کے لیے لفظ نہیں ہے، جتنے بھی کراچی کے کاروباری افراد نے انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔ان کا کہنا تھا کہ سب کا میں جتنا شکریہ ادا کروں وہ کم ہے، کھلاڑیوں کو یہی چیزیں آگے لے کر جاتی ہیں، مجھے پورا پاکستان عزت دے رہا ہے، پیار دے رہا ہے، مجھے بہت خوشی ہوئی، کل میں نے جتنا پیار لوگوں کا گورنر کا دیکھا تو میرا دل کر رہا تھا کہ مجھے جیولن دیں اور میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر لوں گا۔انہوں نے کہا یہ پیار، محبت اور سب کی دعائیں مجھے یوں ہی دیتے رہیں، میں آنے والے وقت کے تمام کھیلوں کے لیے پوری تیاری کروں گا اور پاکستان کا نام ہمیشہ بلند کروں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی