i پاکستان

پورا ملک سپریم کورٹ اور آئین کے ساتھ کھڑا ہے، اسد عمرتازترین

May 05, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پورا ملک سپریم کورٹ اور آئین کے ساتھ کھڑا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہمیں ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم ریلی کے مقام پر بات چیت کے لیے تیار ہیں،اسد عمر نے کہا کہ پچھلے دنوں بھی ہمیں ریلی نکالنے سے روکا گیا، یہ کون سا آئین اور کون سی جمہوریت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی