i پاکستان

پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کیس کی سماعت کیلئے 3 رکنی فل بنچ تشکیلتازترین

August 20, 2024

پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی بنچ میں شامل ہیں، نوتشکیل شدہ فل بنچ عدالتی چھٹیوں کے بعد کیس کی سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ جسٹس علی ضیا باجوہ نے کیس کی ابتدائی سماعت کی تھی، پی آئی ٹی بی کے وکیل ظفر اقبال منگن نے ابتدائی رپورٹ عدالت پیش کر رکھی ہے۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے فل بنچ کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی