i پاکستان

پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، قلعہ سیف اللہ کا بچہ وائرس کا شکار، رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 46 ہوگئیتازترین

November 05, 2024

ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا اور بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کا بچہ پولیو سے معذور ہوگیا۔ قومی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ قلعہ سیف اللہ کا بچہ پولیو سے معذور ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا رواں سال کا دوسرا کیس ہے جس کے بعد رواں سال بلوچستان سے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی ہے۔رواں سال اب تک سندھ میں 12، خیبر پختونخوا میں 9 بچے پولیو سے معذور ہوئے جبکہ پنجاب اور اسلام آبار سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک کے 76 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی