i پاکستان

پنجگور،پولیس گشت پر مسلح افراد کے حملے میں سب انسپکٹر شہیدتازترین

September 09, 2024

پنجگور میں پولیس گشت پر مسلح افراد کے حملے میں سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔ حکام کے مطابق اتوار کی شب پنجگور کے علاقے چیتکان بازار میں مسلح افراد نے اچانک پولیس گشت پر فائرنگ کردی۔ واقعے میں ایک پولیس اہل کار شہید ہوگیا، جس کی شناخت سب انسپکٹر شکیل احمد کے نام سے ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شہید اہل کار کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ متعلقہ اداروں نے حملے کے مقام سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید سب انسپکٹر شکیل احمد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سیدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر شکیل احمدنے فرائض کی بجاآوری کے دوران شہادت کا مرتبہ پایا۔ شہید سب انسپکٹر شکیل احمدکی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی