صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فائرنگ کے نتیجے میڈ نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما عبدالغفوربلوچ جاں بحق ہوگئے جبکہ ضلع ہرنائی میں سی ٹی ڈی آفس پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے کے بعد فائرنگ میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پنجگور میں فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما عبدالغفوربلوچ جاں بحق ہوگئے۔ادھر بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سی ٹی ڈی آفس پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ خاران میں بھی ملزمان زیر تعمیر عمارت کے قریب 2 دستی بم پھینک کرفرارہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی