پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگ گئی۔ 60 سے 70 بچوں کو چلڈرن وارڈ سے نکال کر ایمرجنسی منتقل کردیا گیا، چلڈرن وارڈ کیاسٹاف اور سیکیورٹی گارڈزنے جانوں پر کھیل کر بچوں کو بچایا۔ آتشزدگی کے باعث چلڈرن وارڈ میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی،جس پر قابو پالیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی