i پاکستان

پنجاب سے دیگر صوبوں میں مرغی لیجانے پر پابندی عائد، بلوچستان میں شدید قلت ،فی کلو گوشت کی قیمت 720روپے تک پہنچی گئیتازترین

July 25, 2024

پنجاب نے بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں مرغی لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔مرغی کی سپلائی بند ہونے سے کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور شہر میں مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 720روپے تک پہنچی گئی۔بلوچستان پولٹری تاجر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر دو روز تک پنجاب سے مرغی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو کوئٹہ میں مرغی دستیاب نہیں ہو گی۔یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تھا پنجاب میں مرغی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیز ہے، اس کی قیمت میں مصنوعی اضافہ بالکل بھی برداشت نہیں کروں گی۔ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو مرغی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی تھی ۔ اطلاعات کے مطا بق پنجاب میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو تک کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 595 روپے سے سستا کرکے 580 روپے کلو ہو گیا ہے جبکہ ہول سیل زندہ برائلر385 روپیکلو اور پرچون بازار میں زندہ برائلر400 روپے کلو ہو گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی