ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ احتجاج میں تحریک انصاف کے کسی رہنما یا کارکن کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ بدھ کو ایک بیان میں پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے گی ۔ پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاریاں زیادہ ہونے کی صور ت میں کارکنوں کو پنجاب کے دیگر اضلاع منتقل کیا جائے گا کیونکہ لاہور کی دوجیلوں میں مزید قیدیوں کیلئے گنجائش موجود نہیں ۔ پولیس کا یہ بیان پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جہاں تحریک انصاف کے رہنماں اور کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک اور چئیرنگ کراس (فیصل چوک ) پہنچنا شروع ہوگئی ہے ۔ اس تحریک کا مقصد انتخابات ، معاشی عدم استحکام اور پارٹی رہنماں اور کارکنوں پر مبینہ کریک ڈاون کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی