i پاکستان

پنجاب پولیس کا دہشتگردوں، مجرموں سے نمٹنے کیلیے بڑے ڈروز خردینے کا فیصلہتازترین

September 24, 2024

پنجاب پولیس نے دور دراز علاقوں میں چھپے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن کے لیے بڑے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ڈرونز میں کیمروں کے ساتھ مارٹر گولے لے کر جانے اور پھینکنے کی صلاحیت ہوگی، ایک ڈرون میں ایک وقت کے دوران 60ایم ایم کا مارٹر گولہ لے کر جانے کی صلاحیت ہوگی۔ ڈرونز کی مارٹر گولے کو لے جانے کی رینج کئی کئی کلو میٹر ہوگی جبکہ ڈرونز کیمروں میں مانیٹرنگ کے ساتھ اٹیک کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ ابتدائی طور پر صوبے بھر کے لیے 25 ڈرونز خریدے جائیں گے جس کے لیے ساڑھے 3کروڑ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز خریداری کے لیے این او سی کی منظوری کے لیے سمری وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد ٹینڈر کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی