پنجاب پولیو پروگرام نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال 2022ء میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کی شرح میں 1.1فیصد کمی واقع ہوئی، پنجاب میں دو سال سے پولیو کا کوئی کیس رجسٹر نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیو پروگرام نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، کارکردگی رپورٹ میں بتایاگیا کہ پنجاب میں دو سال سے پولیو کا کوئی کیس رجسٹر نہیں ہوا،رواں سال 2022ء میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کی شرح میں 1.1فیصد کمی واقع ہوئی، مثبت ماحولیاتی نمونوں کی شرح 3.9فیصد رہی،گزشتہ سال 2021ء میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کی شرح 5فیصد رہی۔2020ء میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کی شرح58فیصد تھی، کارکردگی رپورٹ میں مزیدبتایا گیا کہ پنجاب میں 2022ء کے دوران 9انسداد پولیو مہم ہوئیں، انسداد پولیو کی 7مہمات مخصوص ہائی رسک علاقوں میں ہوئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی